28 فروری 2015 - 05:48
گلگلت کی ڈسٹرکٹ جیل سے مسلح افراد کے حملے کے بعد سزائے موت کے متعدد قیدی فرار

پاکستان میں گلگلت کی ڈسٹرکٹ جیل پر نامعلوم افراد کے حملے میں سزائے موت کے متعدد قیدی فرار ہو گئے ہیں جب کہ پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک قیدی ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گلگلت کی ڈسٹرکٹ جیل پر نامعلوم افراد کے حملے میں سزائے موت کے متعدد قیدی فرار ہو گئے ہیں جب کہ پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک قیدی ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل گلگت پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں سزائے موت کے متعدد قیدی فرار ہو گئے جب کہ پولیس کے اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے ایک قیدی ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے، دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب جیل ذرائع کے مطابق  فرار ہونے والے قیدی نانگا پرپت حملے میں ملوث تھے۔آئی جی گلگت بلتستان کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے ملزمان کی گرفتای کے لئے چھاپہ مار کارروائی شروع کر دی ہے تاہم ابھی یہ نہیں بتا سکتے کہ جیل سے کتنے قیدی فرار ہو ئے ہیں۔واضح رہے کہ 22 جون 2013 کو بیس کیمپ پر10غیرملکی کوہ پیماؤں سمیت 11 افراد قتل کردیے گئے تھے جب کہ قتل کے الزام گرفتار ملزمان کو گلگت جیل میں رکھا گیا تھا۔

.......

/169